Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ، اہم شخصیات سوار

ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 09:42am
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے
فوٹو — فائل
ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے فوٹو — فائل
کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی۔ فوٹو — فائل
کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی۔ فوٹو — فائل
ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔

راولپنڈی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے کراچی جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں سیلابی صورتحال میں امدادی کاموں کی نگرانی کے مشن پر جانے والا پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سوار ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران بھی سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف تھا جبکہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے ۔

کورکمانڈر کوئٹہ سرفراز علی دسمبر 2020ء میں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہوئے ، انہیں نومبر2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

سرفراز علی جنوری تا دسمبر 2020 آئی جی ایف سی بھی رہے ، وہ 2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی رہے اور2012ء میں 111 بریگیڈکے کمانڈر رہے ۔

‘بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے’

وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے، پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لیے دعا گو ہے۔ ان شاءاللہ

پاک فوج کاہیلی کاپٹرلاپتہ: صدر مملکت سمیت دیگر کا تشویش کا اظہار

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر خارجہ بلال بھٹو اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

سیاسی رہنماؤں نے قوم سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اس واقعے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور سوار تمام افراد کی خیریت کے لیے دعا کی۔

ISPR

pakistan army

Balochistan flood