Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں: مولانا فضل الرحمان

عمران خان ایک بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہئے، یہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
شائع 01 اگست 2022 09:57pm
انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ فوٹو — فائل
انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ فوٹو — فائل

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ایک بڑی برائی ہے جس کو جڑ سے نکالنا چاہئے، یہ اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی ڈیم ایم سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن (ای سی پی) کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے اسمبلیوں میں منظور کروا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے لگا البتہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح 10 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے جس پر عمران خان نے ردِ عمل دیتے ہوئے ای سی پی کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی۔

pti

PDM

ECP

imran khan

Molana Fazal ur Rehman