Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی مارچ کرنے والے کے دور میں مہنگائی بڑھ گئی: عمران خان

عدم اعتماد کی وجہ سے ڈالر آج ڈھائی سو روپے کا ہوگیا ہے جب کہ مارچ میں شرح سود 11 فیصد تھی جو 15 فیصد تک جا پہنچی ہے
شائع 01 اگست 2022 05:33pm
ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن چکی ہے۔ فوٹو — فائل
ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن چکی ہے۔ فوٹو — فائل
Chairman PTI Imran Khan address To National Council | Aaj News

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد کی وجہ سے ڈالر آج ڈھائی سو روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی مارچ کرنے والے کے دورمیں مہنگائی بڑھ گئی، دونوں جماعتوں کا پیسہ بنانے کے سوا کوئی نظریہ نہیں جب کہ ان کے پاس معیشت کی بہتری کے لئے کوئی منصوبہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس نظام میں میرٹ نہ ہو وہ ختم ہو جاتا ہے، اقتدار میں آنے سے پہلےان کی کوئی تیاری نہیں تھی، ان کی تیاری صرف این آراو لینےکی تھی، عدم اعتماد کی وجہ سے ڈالر آج ڈھائی سو روپے کا ہو گیا ہے جب کہ مارچ میں شرح سود 11 فیصد تھی جو 15 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، ہم نے آئین کو بہتر اور پارٹی میں بڑے پیمانے پر الیکشن کرائے، دونوں جماعتیوں کا سسٹم ہمارے سامنے سکڑ گیا ہے، پیپلز پارٹی اندرون سندھ جب کہ ن لیگ سینٹرل پنجاب کی جماعت بن چکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) آجاتی تو دھاندلی کے 130 طریقے ختم ہو جاتے لیکن چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس کی مخالفت کی۔

pti

PMLN

اسلام آباد

imran khan