Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

چوہدری پرویز الہیٰ نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔
شائع 01 اگست 2022 10:53am
رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس توسیع کی جائے گی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس توسیع کی جائے گی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ریسکیو 1122 کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے رواں برس صوبے کی تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 سروس کو توسیع دینے کی منظوری دے دی۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ رواں برس پنجاب کی مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس توسیع کی جائے گی، حکومت پنجاب ایمرجنسی سروس کی توسیع پنجاب کی تمام تحصیلوں تک کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کا دائرہ کار رواں برس پنجاب کے مزید 27 اضلاع تک بڑھایا جائے گا، پنجاب میں ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہم نے شروع کی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 صوبے کا قابل قدر اور باعث فخر ادارہ ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ میرے سابق دور میں اس مایہ ناز ادارے کی بنیاد رکھی گئی اور آج یہ ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے، ریسکیورز کا کام صرف ڈیوٹی نہیں بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کے مترادف ہے۔

cm punjab

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

rescue 1122