Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

مفتاح بھائی ٹیکس واپس لیں، مریم نواز

بڑھتی ہوئی مہنگائی سیلز ٹیکس میں اضافے پرمریم نواز بول پڑیں
شائع 01 اگست 2022 09:45am
بڑھتی ہوئی مہنگائی سیلز ٹیکس میں اضافے پرمریم نواز بول پڑیں، تصویر فیس بک
بڑھتی ہوئی مہنگائی سیلز ٹیکس میں اضافے پرمریم نواز بول پڑیں، تصویر فیس بک

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بجلی کے بلوں پر لگائے جانے والے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز نے کہا کہ“مفتاح بھائی بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں“۔

انہوں نےخزانہ مفتاح اسماعیل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔

مریم نواز نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ مفتاح اسماعیل سے ابھی بات ہوئی ہے، انہوں نے مجھے یقین دلایا کہ وہ کل (آج بروز پیر) تاجروں سے ملاقات کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل کا حل نکال کر تاجروں کو مطمئن کردیں گے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 150 یونٹس سے کم استعمال کرنے والی دکانوں کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

مزید کہا کہ ان دکانداروں سے بھی 3 ہزار روپے وصول کریں گے، جو ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا دکانوں کوکوئی ٹیکس نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ایف بی آر افسران ان کی دکانوں پر جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں تاجر بجلی کے بِلوں میں فکسڈ ٹیکس وصولی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

پاکستان

Maryam Nawaz

Miftah Ismail