نومنتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پنجاب اسمبلی کے نومنتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کیلئے واثق قیوم کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا اور ڈپٹی سپیکر سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن علی عباس شاہ کی جانب سے الیکشن کمشن اور چیف الیکشن کمیشنر کے متنازع ہونے پر قرار داد پیش کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا جو کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔
اجلاس میں پنجاب سیکرٹریٹ سروسسز رپیل بل بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت اسمبلی سیکرٹریٹ کے اختیارات سیکرٹری قانون سے دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو منتقل کر دئیے گئے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس پندرہ اگست دوپہر ایک بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
Comments are closed on this story.