Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقامی انتظامیہ،پولیس اپنےآپ کوبےبس محسوس کررہی ہے۔ وزیراعظم سےملاقات کرکےسنجیدگی کےساتھ اس پرسوچیں گے۔
شائع 31 جولائ 2022 05:14pm
پشاور: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
پشاور: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

پشاور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہمارے4 سے 5لوگوں کو شہید کیا گیا ہے، طاقت ور لوگ عقل سے عار ی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقامی انتظامیہ،پولیس اپنےآپ کوبےبس محسوس کررہی ہے۔ وزیراعظم سےملاقات کرکےسنجیدگی کےساتھ اس پرسوچیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کوقبائلی علاقوں پرتوجہ دینےکی ضرورت ہے، کہا گیا ہے کہ فاٹا کا انظمام ہوگا تو قبائلی علاقوں کا درجہ باقی اضلاع کے برابر ہو جائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقے میں نہ انتظامیہ ہے نہ ہی پولیس اور قبائلی علاقوں میں حالات پہلےکےمقابلےمیں بدترہوچکےہیں، قبائلی لوگوں کوان کاحق دینا ہوگا۔

PDM

peshawar

Fata

Molana Fazal ur Rehman