Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘لندن میں عدم اعتماد کا فیصلہ کرنے والے نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں’

چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں، شیخ رشید
شائع 31 جولائ 2022 01:03pm
مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 90دن کی بجائے صرف 45دن کے ریزرو رہ گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ آیا، امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں۔

شیخ رشید نے مزیدکہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹٰی پی کا فاٹا مرجر پر ایک ہی مؤقف ہے، سیلاب میں مدد کی بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کااپنے ایک اور ٹویٹ میں کہناتھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا،وہی نوازشریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کررہے ہیں،معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ بجلی،گیس کے بل اورفکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے،حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔

Sheikh Rasheed

پاکستان

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Awami Muslim League