Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی

وزیر اعظم نے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینا تھا۔
اپ ڈیٹ 31 جولائ 2022 03:09pm
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا جو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔

وزیر اعظم نے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کا جائزہ لینا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا دورہ

گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کا دورہ کیا،جہاں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچے اور بلوچستان اور سندھ کی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا ۔

ہیلی کاپٹر میں حکام نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ جیکب آباد میں این ڈی ایم اے حکام کی جانب سے شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10،10 لاکھ روپے امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ ضلع جھل مگسی بھی گئے، انہوں نے جھل مگسی میں سیلاب متاثرین کی دلجوئی کی ۔

وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں اور پلوں کی جلد بحالی اور سیلاب متاثرین کو جلد سے جلد محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔

بلوچستان

اسلام آباد

floods

Tank

PM Shehbaz Sharif