Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے اموات کی تعداد 136 ہوگئی

جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد ،33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں جبکہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔
اپ ڈیٹ 01 اگست 2022 04:01pm
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور سیلاب سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 136ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 111 ہوگئی

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق، صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 136 افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 56 مرد ،33 خواتین اور 47 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں تباہ کن بارشوں نے 120 انسانی جانیں نگل لیں

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 70 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 46 مرد ،10 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں13 ہزار 535 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بارشوں میں 640 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 127 ہوگئی

پی ڈی ایم رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 19 لاکھ 79 ہزار 30 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، اس کے علاوہ سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچ گئے،جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کے لیے بلوچستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ریسکیو ریلیف اور امددای کارروئی پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ سے قلعہ سیف اللہ روانہ ہوگئے جہاں وہ خشنوب خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

بلوچستان

quetta

Rain

floods

death casualties