Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی حکومتی وفد سے ملاقات پر کیا۔
شائع 30 جولائ 2022 07:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، بابر اعوان، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل اور دیگر نے شرکت کی۔

جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی حکومتی وفد سے ملاقات پر کیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔

شرکاء نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پارٹی قیادت کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، جس پر عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا اور الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا۔

pti

imran khan

Chief Election Commissioner

pti foreign funding case

Judicial Reference