Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

290 سال کی ممکنہ سزا پانے والے عارف نقوی کا گارنٹر کیا صادق و امین ہے؟ مصدق ملک

صدق ملک نے کہا کہ کیا 250ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کو تحفظ دینے والا صادق و امین ہے؟
شائع 30 جولائ 2022 05:20pm
مصدق ملک ــــــــــــ فوٹو (اے پی پی)
مصدق ملک ــــــــــــ فوٹو (اے پی پی)

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عارف نقوی عمران خان کا 25 سال پرانا دوست ہے اور انہیں پیسے دیتا ہے، ایک شخص کو امریکی عدالت سے 290 سال کی سزا کا عندیہ دیا جارہا ہو اور کوئی شخص اس کا گارنٹر ہو تو کیا وہ صادق و امین ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ کیا 250 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کو تحفظ دینے والا صادق و امین ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں عمران خان کا ذریعہ معاش نہیں، لیکن 2012 میں عمران خان نے کہا کہ عارف نقوی ہمیں پیسے دیتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہاقتدار میں آنے کے چند دنوں بعد عارف نقوی وزیراعظم کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس میں بڑے معاشی معاملے پر بات چیت کرتے نظر آئے، عارف نقوی کو منی لانڈرنگ پر 290 سال کی سزا دینے کا عندیہ ہے، ایک شخص ایسے جرائم کررہا ہو جس کی سزا 290 سال بنتی ہے وہ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھا تھا۔

pti

imran khan

pti foreign funding case

Arif Naqvi