Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے: چوہدری پرویز الٰہی

غیرقانونی طورپرچھیناگیا مینڈیٹ جمہوری اندازمیں واپس لینا عوام کی حقیقی فتح ہے۔
شائع 30 جولائ 2022 04:00pm
چوہدری پرویز الٰہی ــــــــــ فوٹو (فائل)
چوہدری پرویز الٰہی ــــــــــ فوٹو (فائل)

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں جیت اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کےغیر قانونی طور پر چھینے گئے مینڈیٹ کو جمہوری انداز میں واپس لیا گیا، یہ عوام کی حقیقی فتح ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے فسطائیت کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، عوامی خدمت کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے روکنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقی جعلی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ حقیقی مینڈیٹ سے ہوتی ہے، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے، اپوزیشن آئندہ بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے۔

اس سے قبل حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ق لیگ کے 10 ووٹوں کے مسترد کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات میں پرویز الٰہی کو شکست دی تھی۔

جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو ‘غیر قانونی’ قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے کا حکم دیا تھا۔

pti

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ