پی ٹی آئی کی ایک اورکامیابی: دوست محمد مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
صوبائی حکومتی اتحاد نے پنجاب اسمبلی میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ سبطین خان کے اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی کامیاب ہوگئی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے راجہ بشارت نے اپنی ہی جماعت کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
دوست محمد مزاری کے خلاف ووٹنگ میں حکومتی ارکان نے مطلوبہ 186 ووٹوں کا ہدف حاصل کیا جبکہ اپوزیشن ارکان نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
سبطین خان نے اسپیکر کا حلف اُٹھانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرائی تو پہلا ووٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے کاسٹ کیا۔
رات ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہنے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے اسپیکر نے نئے ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق آج شام پانچ بجے تک نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے اتوار 31 جولائی شماری ہوگی۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 186 ارکان نے لوٹے کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا، واثق قیوم ہی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوں گے۔
Comments are closed on this story.