Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکیوں کو مدد کیلئے فون کرنا آرمی چیف کا کام نہیں: عمران خان

عارف نقوی جتنا اوپر جاتا ہمیں اتنا فائدہ ہوتا، اس نے شوکت خانم کو بڑا پیسہ دیا، 2012 میں اس نے پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ بھی کی
شائع 29 جولائ 2022 08:25pm
میں امریکا کو ان سب سے بہتر جانتا ہوں۔ فوٹو —  فیس بک
میں امریکا کو ان سب سے بہتر جانتا ہوں۔ فوٹو — فیس بک

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ امریکیوں کو مدد کے لئے فون کرنا آرمی چیف کا کام نہیں ہے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکیوں کو مدد کے لئے فون کر رہے ہیں جوکہ ان کا کام نہیں ہے، کیا پھر امریکا ہم سے مطالبات نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکا کو ان سب سے بہتر جانتا ہوں، معیشت کے لئے سیاسی استحکام چاہئے ہوتا ہے، مجھے خدشہ ہے ایسے عمل سے ملک کی سکیورٹی خطرے میں ہوگی۔

خیال رہے کہ آرمی چیف اور امریکی ڈپٹی سیکرٹری وینڈی شرمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں جنرل قمر باجوہ نے درخواست کی کہ امریکا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کا عمل تیز کرنے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔

عارف نقوی جتنا اوپر جاتا ہمیں اتنا فائدہ ہوتا: عمران خان

عارف نقوی کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں عارف نقوی کو 20، 25 سال سے جانتا ہوں، وہ جتنا وپر ہمیں اتنا ہی فائدہ ہوتا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عارف نقوی نے شوکت خانم کو بڑا پیسہ دیا ہے، 2012 میں اس نے پی ٹی آئی کی فنڈ ریزنگ کی، اس نے لندن میں اپنا گراؤنڈ خریدا ہواتھا، ایک وہاں فنڈ ریزنگ ہوئی جب کہ دوسری فنڈ ریزنگ دبئی میں کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی بار سیاسی فنڈ ریزنگ شروع کی، ہماری پارٹی نے دنیا میں فنڈ ریزنگ کی ہے البتہ ہمارے پاس ڈیکس کا ڈیٹا بیس ہے، ان کے پاس کوئی ڈیٹا بیس نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سیاست کے لیے غیر ملکی فنڈنگ پر پابندی کے باوجود دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کو آکسفورڈ شائر سے براستہ متحدہ عرب امارات ایک خطیر رقم منتقل ہوئی ہے۔

COAS

imran khan

pti foreign funding case

America

Arif Naqvi