Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کے بڑھتے داموں کو بریک لگ گیا

سونے کے بھاؤ میں یکدم 4 ہزار 200 کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2022 12:10am
فی اونس سونا 1757کا ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل
فی اونس سونا 1757کا ہوگیا ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز بعد بڑی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 4 ہزار 200 کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 58 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 3 ہزار 601 روپے کمی سے ایک لاکھ 35 ہزار 717 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں 7 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 757 ڈالرز ہوگئی ہے۔

پاکستان

gold market