پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 17 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے
حکومت کی جانب سےعوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔
یکم اگست 2022 ممکنہ طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 17 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 سے 17 روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔
اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر پٹرول کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 روپے فی لیٹر تک جانے کی توقع ہے۔
petrol price
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.