Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ میلہ سج گیا، پاکستانی دستوں کی شرکت

مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف نے کی۔
شائع 29 جولائ 2022 02:03pm
تصویر: سی جی ایس
تصویر: سی جی ایس

برمنگھم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز کا میلہ سج گیا، افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس نے چار چاند لگائے تو ملالہ یوسف زئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف نے کی۔

برطانوی شہزادہ چارلس نے گاڑی میں انٹری دی اور میگا ایونٹ کا افتتاح کیا۔

ملالہ یوسف زئی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور ایتھلیٹس کو خوش آمدید کہا۔ اس دوران الیگزینڈر اسٹیٹڈیم میں ہر طرف رنگ بکھرے نظر آئے، فنکاروں کی جاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

بھہتر ممالک کے ایتھلیٹس کا مارچ پاسٹ بھی ہوا، پاکستانی دستے کو ریسلر انعام بٹ اور ویمن کرکٹ بسمہ معروف نے لیڈ کیا۔

ایونٹ میں پانچ ہزار سے زائد ایتھلیٹس رنگ جمائیں گے، جبکہ پاکستان کے 68 ایتھلیٹس بھی ایکشن دکھائیں گے۔

پاکستان

Commonwealth Games