ملک میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار 500 روپے کا ریکارڈ اضافہ
سونے کے بھاؤ میں یکدم 10 ہزار 500 اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سونے کے نرخ میں ساڑھے 10 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم 10 ہزار 500 اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 9 ہزار 3 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 318 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں 21 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار 753 ڈالرز ہوگئی ہے۔
پاکستان
Gold prices
Tax hike
مقبول ترین
Comments are closed on this story.