Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 03:24pm
گلگت 19.64 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے، تصویر روئٹرز
گلگت 19.64 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے، تصویر روئٹرز

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کے سبب بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گلگت، مظفرآباد، صوابی، پشاور اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید آٹھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

علاوہ ازیں مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرنے والے شہروں میں گلگت 19.64 فیصد شرح کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مظفرآباد، صوابی، پشاور اور لاہور میں مثبت کیسز کی شرح دس فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

تاہم عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

coronavirus

پاکستان

COVID19