Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ نے ورثاء کی درخواست نمٹادی

درخواست گزار جوڈیشل میجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں
شائع 28 جولائ 2022 01:40pm
عامر لیاقت حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (ٹوئٹر)
عامر لیاقت حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (ٹوئٹر)

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کیخلاف حکم امتناع میں 10 دن کی توسیع کردی۔

عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے معاملے پرعدالت نے عامرلیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کے خلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار جوڈیشل میجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں

مذہبی رہنمااورپی ٹی آئی کے منحرف رکن جمعرات 9 جون کوکراچی میں انتقال کرگئے تھے،بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شہری کی جانب سے دائرکردہ درخواست پر 18 جون کو ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ سنایا تھا۔

انتقال سے کچھ عرصہ قبل ان کی زندگی میں شامل ہونے والی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پوسٹ مارٹم کے حق میں ہیں جبکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور دونوں بچے پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

دانیہ شاہ نے 19 جولائی کو کیس میں فریق بننے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Aamir Liaquat Hussain

Sindh High Court

post mortem