Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثنا کو آئین پنجابی میں لکھ کردیں تو سمجھ آجائے گا، فیاض چوہان

نوازمریم کی قیادت میں عدلیہ کودھمکیاں دی گئیں
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 01:53pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا کوآئین پنجابی میں لکھ کردیا جائے، تو شاید ان کو سمجھ آجائے۔

آج نیوز کے مارننگ شو آج پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے رانا ثنا کے پنجاب میں گورنرراج سے متعلق بیان پرتنقید کا نشانہ بنایا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کہ آئین اور قانون بہت واضح ہے، الیکشن ہارنے کے بعد یہ لوگ دیوالیہ پن کا شکار ہیں۔

انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں عدلیہ کودھمکیاں دی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر صدر کی اجازت سے اسمبلی توڑ سکتا ہے، گورنر پندرہ دن کےاندرسپریم کورٹ کو ریفرنس بھیجنے کا پابند ہے۔

اس قبل وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء نے کہا تھا کہ اگر پنجاب میں میرے داخلے پرپابندی لگی، تو گورنر راج لگے گا۔

Rana Sanaullah

Fayyaz ul Hassan Chohan

punjab