Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی حالات سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے:چودھری شجاعت

سیاسی جماعتیں اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں تو نہ بھولیں
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2022 11:28am
چودھری شجاعت حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (فائل)
چودھری شجاعت حسین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو (فائل)

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں تو نہ بھولیں۔۔لیکن انہیں پس پشت ڈال دیں، پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا بحران آیا ہے، تمام بااختیار حلقے غریب آدمی کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی سیاسی وجوہات ہیں، لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات کسی رکاوٹ یا تعصب کا شکار نہ ہوں، اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی حل پر غور کریں۔

lahore

Chaudhry Shujaat Hussain

PMLQ