Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا زہرا کیس: ‘عدالتی حکم کے بغیر دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے’

دعا زہرا کو آج پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ سب ٹھیک ہے، عدالت
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 02:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس نے عدالتی حکم پر دعا زہرا کو سٹی کورٹ کراچی میں پیش کردیا۔

دعا زہرا کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ہدایت جاری کی کہ عدالتی حکم کے بغیر دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ دعا زہرا کو آج پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ سب ٹھیک ہے، دعا زہرا کو صرف عدالتی حکم پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، عدالت ضرورت محسوس کرے گی تو پیشی کا حکم دے گی۔

دعا زہرا کی پیشی کے موقع پر پولیس نے حیران کن رویہ اختیار کیا۔

دعا کو لے جانے والا پولیس افسر پستول لہراتے ہوئے صحافیوں کو پیچھے ہونے کا کہتا رہا۔

پولیس اہلکار دعا کو پولیس وین کی فرنٹ سیٹ پر لیڈیز پولیس اہلکار کے ساتھ بٹھا کر عدالت لائے۔

Dua Zehra Case