Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر پنجاب میں کوئی حرکت کی گئی تو گورنر راج لگے گا: رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں کوئی حرکت کی گئی تو گورنر راج لگے گا۔
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2022 02:00pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں میرے داخلے پرپابندی کی بات ہورہی ہے، ایسی کوئی حرکت کی گئی تو گورنر راج لگے گا، گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتی فیصلے متنازع ہوں تو عدم استحکام آئے گا، عدالتی فیصلے کی وجہ سے ڈالر چھلانگیں لگا رہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین میں ووٹوں کی گنتی کا طریقہ کار درج ہے، عدالت نے اسمبلی میں 25 ووٹ نہ گنے، رن آف الیکشن میں اس کے بالکل الٹ کیا گیا، ایک کے بعد دوسری پیچیدگی سامنے لائی گئی، اس وقت کی سیاسی صورتحال پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کااحترام معاشرے کے ہر فرد کیلئے ضروری ہے، عدلیہ کے اختیارات میں کمی کی بات کوئی نہیں کر رہا پر اختیارات کو ریگیولیٹ کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سندھ پیپلزپارٹی کے پاس نہیں اتحاد کے پاس ہے، بلوچستان بھی اتحاد کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے الیکشن میں جانےکافیصلہ کیاتھا، اتحادیوں کے مشورے پر شہباز شریف نے وزیراعظم کی ذمہ داری قبول کی۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

Federal Minister