Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی افسران کے تبادلے شروع

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔
شائع 27 جولائ 2022 12:34pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ــــ فوٹو (فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ــــ فوٹو (فائل)

چوہدری پرویز الہی کے وزیر اعلی پنجاب بنتے ہی افسران کے تبادلے شروع ہوگئے۔

وزیراعلی کی تبدیلی کے ساتھ پنجاب میں بیورو کریسی اور پولیس افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

نبیل اعوان کو پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالجبار کی خدمات آئی بی کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

pti

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

PMLQ