Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 4 اموات، 620 نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 706 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، قومی ادارہ صحت
شائع 27 جولائ 2022 09:58am
دیامیر، مظفرآباد اور مردان میں شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دیامیر، مظفرآباد اور مردان میں شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ روز مزید 4اموات ہوئیں جبکہ ایک روز کے دوران 620 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 706 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 620 کیسزرپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 4 مریض دم توڑگئے، تمام اموات سندھ میں ہوئی ، اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 191 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

گزشتہ روز مثبت کیسزکی شرح 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی، دیا میر میں سب سے زیادہ 12.24 فیصد رہی جبکہ مظفرآباد میں 11.27 فیصد،مردان میں 9.42 فیصد، لاہور میں 7.80 فیصد، ایبٹ آباد میں 5.94 فیصد، گلگت میں 4.98 فیصد اور نوشہرہ میں 4.55 فیصد شرح رہی ۔

اس کے علاوہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 4.41 فیصد ،ملتان میں3.53 فیصد اور پشاور میں 3.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

corona test positive