Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا اورظہیرکے لیے “منفرد” دُعاپرحرامانی مُشکل میں

اداکارہ کی خواہش نے بہت سوں کے جذبات مجروح کیے
شائع 26 جولائ 2022 11:59am

حرامانی کاشمارپاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اداکارہ اپنے برجستہ بولنے کے علاوہ بھی مزید کئی وجوہات کی بناء پرخبروں میں نمایاں رہتی ہیں۔

اداکارہ کا نام سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈزمیں ہےجس کی وجہ ممکنہ طور پرپسند کی شادی کرنے والے جوڑے دعا اور ظہیرکے لیے “منفرد” انداز میں دُعاگو ہونا ہے۔

اس کیس میں جہاں تاحال بہت سی باتیں واضح نہیں ہیں اور سوشل میڈیا پربہت سی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، وہیں حرامانی نے سوشل میڈیا پرجوڑے کے حق میں پوسٹ سے صارفین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچادی۔

حرانے انسٹاگرام اسٹوریز میں پردعازہرااور ظہیراحمد کے کبھی علیحدہ نہ ہونے کی دعا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں پوری امید ہے اللہ تعالیٰ یہ دُعا ضرور سنیں گے۔

کیس عدالت میں زیرسماعت ہونے کے علاوہ مکمل مندرجات بھی واضح نہ ہونے کے باعث حرامانی کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کرنے کے علاوہ ان کے جذبات کو بھی مجروح کیا،صارفین نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کو خُوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہی نہیں اداکارہ کی جانب سے حالیہ تباہ کن بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے قطع نظرموسم برسات میں ساڑھیاں پہننے کی خواہش کے اظہار نے بھی صارفین کو مشتعل کیا۔

کراچی سے لاہورجاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عدالتی حکم پرکراچی منتقل کرنے کے بعد فی الحال چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے جہاں سے اسے یکم اگست کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل دُعاکا کہناتھا کہ اس کے ظہیرسےتعلقات خوشگوار نہیں رہے اور کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث وہ اپنی مرضی سے دارالامان جاناچاہتی ہے۔

hira mani

Dua Zehra Case