سپریم کورٹ: ایم کیو ایم کی سندھ بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی سندھ بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
وکیل ایم کیو ایم فروغ نسیم نے وفاقی حکومت کوجواب جمع کرانے کی ہدایت کی استدعا کی توچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت چاہے توجواب جمع کرا دے۔
مزید پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات: ایم کیو ایم کی سپریم کورٹ میں حکم امتناع کی درخواست دائر
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نےکہا کہ سندھ کی حکومت کوتحریری جواب جمع کرانے کیلئے 2ہفتوں کا وقت دیا جائے۔
عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کو2 ہفتوں کی مہلت دینے سے انکارکردیا۔
ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ 27 اگست کو بلدیاتی حکومتوں کے انتخابات ہیں، 2ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔
عدالت نے سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 4 اگست تک کی مہلت دے دی۔
Comments are closed on this story.