آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈر کانفرنس، قومی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی سمیت سرحدی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس میں ملکی سلامتی سمیت سرحدی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی غورکیا گیا جب کہ جنرل باجوہ نے انسداد دہشتگردی کے جاری آپریشنز کی کامیابی کو سراہا اورعوام کی حفاظت کے لئے افسران و جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ترجمان پاک فوج کے نے بتایا کہ آرمی چیف نے مون سون بارشوں اورسیلابی صورتحال کے دوران فارمیشنزکے ریلیف آپریشن کی بھی تعریف کی۔ کانفرنس کے شرکا ء نے بحالی اور ریسکیو کے عمل میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا آعادہ کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس کے شرکا کو ہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی بھربور انداز میں مدد کی جائے۔
Comments are closed on this story.