Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیس: سپریم کورٹ میں سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد

سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ لسٹ کے علاوہ تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی
شائع 25 جولائ 2022 12:47pm
تصویر: فوٹو گیلری/سپریم کورٹ گیلری
تصویر: فوٹو گیلری/سپریم کورٹ گیلری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ لسٹ کے علاوہ تمام سیاسی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی فراہم کردہ لسٹ پر داخلے کی اجازت دی ہے جو باقاعدہ انٹری کروا کر آسکیں گے۔

کمرہ عدالت نمبر ایک کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، جب کہ میڈیا سے رجسٹرڈ بیٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلےکی اجازت ہے، اس کے علاوہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں صرف کیس کےفریقین داخل ہوسکیں گے۔

سپریم کورٹ کے روم نمبر 6 اور 7 میں ویڈیو لنک کے ذریعےعدالتی کارروائی دیکھی جاسکتی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Full Bench

CM Punjab Case