Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ: حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی کو ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی دی گئی رولنگ درست ہے۔
شائع 25 جولائ 2022 12:38pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کر دی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 22 جولائی کو ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی دی گئی رولنگ درست ہے، جبکہ چوہدری شجاعت حسین کا اپنے اراکینِ اسمبلی کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کے خلاف عمران خان کی جانب سے لکھ گئے خط میں دی گئی ہدایات کو درست قرار دیا تھا۔

حمزہ شہباز کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی ساتھ سننے کی اپیل کی گئی ہے۔

حمزہ شہباز نے عدالت سے نظرثانی کی درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت اور منحرف اراکن کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کےساتھ سننے کی استدعا کی۔

Supreme Court of Pakistan

Full Bench

CM Punjab Case