Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ نے کبھی اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی: عطاء تارڑ

عطاء تارڑ نے کہا کہ ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا کسی کوپتا نہیں تھا، پارٹیاں تبدیل کرنا فواد چوہدری کاوطیرہ ہے، فوادچوہدری سے بڑا خوش آمدی میں نے نہیں دیکھا۔
شائع 24 جولائ 2022 05:14pm
عطاء تارڑ ـــــــــ فوٹو (فائل)
عطاء تارڑ ـــــــــ فوٹو (فائل)

صوبائی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز ٹرینڈز کون چلاتا رہا، سب جانتے ہیں، ن لیگ نے کبھی اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی، فواد چوہدری کی جانب سےلگائےگئےالزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر کا کسی کوپتا نہیں تھا، پارٹیاں تبدیل کرنا فواد چوہدری کاوطیرہ ہے، فوادچوہدری سے بڑا خوش آمدی میں نے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خط میں پارٹی صدر کی ہدایت کاذکرہے، اس خط کی بناء پر ہمارے 25 ووٹ ختم کئے گئے، اس میں کوئی حرج نہیں ہےکہ فل کورٹ بنچ بنایاجائے۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ قانونی ہے، پارٹی سربراہ کا لیٹر آیا اور فون آیا، فل کورٹ کےعلاوہ اس کاکوئی اورآپشن یاحل نہیں ہے۔

PMLN

Punjab Govt

Attaullah Tarar