Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان پاکستان میں امن کے حامی نہیں: شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مغرور اورجھوٹے ہیں،عمران خان نے کبھی گھراوربچوں کاخرچہ نہیں اٹھایا، عمران خان نےہمیشہ اےٹی ایم استعمال کیے۔
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 02:52pm
کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

کراچی: وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ لگتا ہےعمران خان پاکستان میں امن کےحامی نہیں، عمران خان ملک کاماحول خراب کررہےہیں، عمران خان پاکستان کی تاریخ کےسب سےبڑےجھوٹےہیں۔

کراچی میں مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان مغرور اورجھوٹے ہیں،عمران خان نے کبھی گھراوربچوں کاخرچہ نہیں اٹھایا، عمران خان نےہمیشہ اےٹی ایم استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان معصوم ذہنوں کوگمراہ کررہے ہیں، دنیا کے امن کی بات کرتے ہیں توپاکستان کے امن کا بھی سوچنا چاہئے، ملک ہے تو سب کچھ ہے،عمران خان یہ نہیں سوچ رہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ امپورٹڈ امپورٹڈ کہنےوالے مغرب کی مثالیں دیتےہیں،عمران نیازی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عمران نیازی گالم گلوچ کی سیاست پریقین رکھتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 جولائی کوپنجاب اسمبلی کی کارروائی عدالتی حکم پرہوئی، عدالتی حکم پرہی20ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی کولیفائی کیاگیاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سےمتعلق3رکنی بنچ نہ بنایاجائے، عدالت سےدرخواست ہےکہ فل بنچ قائم کیاجائے۔

ماضی میں نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے: مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں نظریہ ضرورت دفن ہوچکا ہے، عدالتی حکم کا اطلاق ہرایک پربرابرہوتا ہے، عدالت نےفیصلےمیں پارٹی سربراہ کا لفظ لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین ہیں، چوہدری شجاعت نےاپنےارکان کوہدایت جاری کی تھی، ڈپٹی اسپیکرکوقانون کےمطابق فیصلہ کرناتھا، قانون میں پارٹی سربراہ لکھا ہے،پارلیمانی لیڈرنہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ معززعدالت نے20ممبران کوڈی سیٹ کیاتھا، اسدعمر نے4اپریل کوعدالت میں خط پیش کیا،خط عمران خان کی جانب سے لکھاگیاتھا، خط کی بنیاد پر ضمنی انتخابات کاانعقاد کیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ذات کیلئےاداروں کومتنازعہ بنارہےہیں، معاملےپر14ججزپرمبنی لارجربنچ بنایا جائے۔

Federal govt

imran khan

Sindh government

Shazia Marri