Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب معرکے میں شکست، عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا۔
شائع 23 جولائ 2022 09:52am
تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب کے معرکے میں شکست کے بعد سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی کال پر کارکنوں کی جانب سے ملک کے شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت کھولنے کا مطالبہ کیا۔

گجرات میں بھی کارکنوں نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا، جبکہ راولپنڈی میں (ق) لیگ کے عہدیدران اور کارکنان نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دیں اور چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں نعرے بازی کی۔

تصویر: اسکرین شاٹ
تصویر: اسکرین شاٹ

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان نے نرسری پر احتجاج کیا جس کے باعث شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

کارکنان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

احتجاج میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

imran khan

PTI protest

cm punjab election