ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
سونے کے بھاؤ میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 772 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 657 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 731 ڈالر پر آگیا ہے۔
پاکستان
Gold prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.