Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آج پنجاب میں ووٹ چوروں اور جمہوریت کے پاسداروں کا مقابلہ ہے: سعد رفیق

عمران خان نے 2018 کے انتخابات کے بعد ہر جگہ ہارس ٹریڈنگ کی، دوسروں کو لوٹا کہنے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں
شائع 22 جولائ 2022 05:27pm
ارکان کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
ارکان کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم خود آئین شکن ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کس منہ سے جمہوریت کا دعویدار ہونے کی بات کرتے ہیں، انہوں نے 2018 کے انتخابات کے بعد ہر جگہ ہارس ٹریڈنگ کی، دوسروں کو لوٹا کہنے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں، آپ بطور وزیراعظم خود آئین شکن ہیں جب کہ تحریک انصاف کے صدر، ڈپٹی اسپیکر، اور اسپیکر بھی آئین شکن ہے جنہوں نے ارکان کو بھیڑ بکریاں سمجھا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی رویہ منافقانہ طرز کا ہے کیونکہ یہ جس کو سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج اسی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، دونوں گروپس اپنے اپنے اراکین اسمبلی کو بسوں کے ذریعے پنجاب اسمبلی پہنچا رہے ہیں۔

pti

imran khan

lahore

cm punjab election

Khuwaja Saad Rafique