Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا

فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب جب کہ راؤ سردار کو آئی جی ریلویز تعینات کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظور کرلی گئی
شائع 22 جولائ 2022 05:01pm
نو منتخب انسپیکٹر جنرل پنجاب فیصل شاہکار۔ فوٹو — فائل
نو منتخب انسپیکٹر جنرل پنجاب فیصل شاہکار۔ فوٹو — فائل

لاہور: وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کو انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب تعینات کردیا ہے۔

فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب جب کہ راؤ سردار کو آئی جی ریلویز تعینات کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: پرویز الہیٰ ممکنہ وزیراعلیٰ : آئی جی پنجاب کی کام کرنے سے معذرت

سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار نے پرویز الٰہی کے ممکنہ طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی صورت میں حمزہ شہباز سے پہلے ہی بطور آئی جی کام کرنے سے معذرت کرلی۔

راؤ سردار نے حمزہ شہباز سے وفاق میں تبادلہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ کے منتخب ہونے پر کام کرنا مشکل ہوجائے گا، وہ بلاوجہ تنقید اور پولیس پر ناراض ہیں، میرٹ پرسب کام کئے مگر میں نہیں چاہتا کوئی نیا معاملہ کھڑا ہو۔

خیال رہے کہ فیصل شاہکار آئی جی پنجاب کا عہدہ سمبھالنے سے قبل بحیثیت آئی جی ریلویز خدمات انجام دے رہے تھے۔

lahore

IG Punjab

cm punjab election