Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

‘حمزہ شہباز کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں؟’

خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا البتہ حسن مرتضیٰ امیدوار ہوتا تو ضرور پیسےلگاتا لیکن حمزہ شہبازکے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں
شائع 21 جولائ 2022 10:01pm
خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ فوٹو — فائل
خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ فوٹو — فائل

سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ میں مفاہمت کی سیاست کرتا رہوں گا۔

لاہور میں سابق صدر نے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کی اتحادی ہے جو تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے اسی لئے حمزہ شہباز کو وزیراعلٰی پنجاب منتخب کروانے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا البتہ حسن مرتضیٰ امیدوار ہوتا تو ضرور پیسےلگاتا لیکن حمزہ شہبازکے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے بات کرکے انہیں پرویزا لٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لئے آمادہ کیا مگر وہ ہم سے وعدہ کرکے عمران خان سے جا ملے۔

یاد رہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آصف زرداری پر وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے تناظر میں ہارس ٹریڈنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Asif Ali Zardari

imran khan

lahore

Punjab CM election