Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد دھرنا لیکر آئی تو پوری خاطر مدارت کریں گے: وزیر داخلہ

عمران خان نے انتخابات کروانے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں جب کہ ان کے اراکین قومی اسمبلی بھی مستعفی ہوجائیں
شائع 21 جولائ 2022 09:15pm
ہمارے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر نظرثانی ہونی چاہئے۔ فوٹو — فائل
ہمارے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر نظرثانی ہونی چاہئے۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ دوبارہ دارالحکومت دھرنا لے کر آئے تو ان کی خاطر مدارت کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “ فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قطعاً فری ہینڈ نہیں دینا چاہئے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں، ان کا علاج ہی ڈنڈا ہے اور اگر پی ٹی آئی دوبارہ اسلام آباد دھرنا لے کر آئی تو پوری خاطر مدارت کریں گے۔

پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن بھی جائیں تو بھی انہیں ایک قدم چلنے نہیں دیں گے

وزیر داخلہ نے کل ہونے والے پنجاب کے وزارت اعلیٰ کے انتخابات سے متعلق کہا کہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن بھی جائیں تو بھی ہم انہیں ایک قدم چلنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جب اسلام آباد پر چڑھائی کی تو میں نے کہا عمران خان کو گرفتار کرلینا چاہیے لیکن میری بات کو پذیرائی نہیں ملی، لیکن اب یہ ڈی چوک میں دھرنا لے کر آئے تو ان سے زیادہ ہمارے بندے شاہراہِ دستور پر موجود ہوں گے۔

عمران خان نے الیکشن کروانے ہیں تو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑیں

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم کوئی بلیک میلنگ اور دھونس برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے انتخابات کروانے ہیں تو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں اور ان کے اراکین قومی اسمبلی بھی مستعفی ہوجائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے چیئرمین دیانتدار آدمی ہیں، وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور چوروں کو پکڑ کر میرٹ پر ادارہ چلائیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، وہ کوئی غیر آئینی مداخلت نہیں کر رہی

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن میں کسی کی سپورٹ نہیں چاہئے، ن لیگ حکومت میں آنے کی کوئی سیاسی قیمت ادا نہیں کررہی جب کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے اور وہ کوئی غیر آئینی مداخلت نہیں کر رہی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انصاف میں دیر نہیں ہونی چاہئے، نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ہمارے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر نظرثانی ہونی چاہئے۔

pti

NAB

imran khan

Rana Sanaullah

Punjab CM election