Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنگو: گرانڈ جرگے میں ہر قسم کی منشیات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

نئی نسل کو محفوظ بنانے کے لیے قبائلی دستور و روایات کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2022 05:14pm
(تصویر: اے پی/رحمت گُل)
(تصویر: اے پی/رحمت گُل)

خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع ہنگو میں گرانڈ قومی جرگے نے ہر قسم کے نشے پر مکمل پابندی عائد کری۔

جرگے میں منشیات فروشوں کے خلاف قبائلی دستور کے مطابق کارروائی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے، جن میں سوشل بائیکاٹ، ہر قسم کے لین دین کی بندش اورعلاقہ بدر کیا جانا شامل ہے۔

ہنگو اور کرم کے سنگم پر واقع علاقے چھپری وزیران کے قبائل چھپری اور نوی ڈھنڈ کا قومی گرانڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں عمائدین نے منشیات کے مکمل روک تھام کے لیے متفقہ فیصلے کیے۔

جرگے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

منعقدہ جرگے میں سابق تحصیل ناظم پیاؤ زار وزیر کی سربراہی میں 37 سرکردہ مشیران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو منشیات کے روک تھام اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھے گی۔

جرگہ عمائدین نے واضح کیا کہ نشہ ایک ناسور ہے، جس سے نئی نسل کو محفوظ بنانے کے لیے قبائلی دستور و روایات کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو آصف بہادر، ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈی ایس پی تھل عابد خان نے جرگہ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی سطح پر منشیات کے خاتمے اور اخلاقی جرائم کے خلاف جو بھی اقدام اٹھائے جائیں گے، ان پر انتظامیہ کی جانب سے بھرپور ےعاون فراہم کیا جائے گا۔

KPK

drugs

Grand Jirga