Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

منکی پاکس کیسز: ڈبلیو ایچ او کا دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بگڑتی ہوئی صورتحال کے شواہد کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جائے گا
شائع 21 جولائ 2022 12:30pm
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (فوٹو: رائٹرز)
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (فوٹو: رائٹرز)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے منکی پاکس کمیٹی کا دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا اس وباء سے اب عالمی صحت کی ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے یا نہیں۔

وائرس سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بگڑتی ہوئی صورتحال کے شواہد کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا جائے گا، جس میں 70 سے زائد ممالک سے تقریباً 14,000 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مئی کے اوائل سے مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں منکی پاکس کے انفیکشن میں اضافہ ہوا، جہاں یہ بیماری طویل عرصے سے موجود ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے 23 جون کو ماہرین کی ایک ہنگامی کمیٹی اجلاس بلایا جس میں اکثریت نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبریئس کو مشورہ دیا کہ اس وقت صورتحال اس حد تک نہیں پہنچی۔

کمیٹی ٹیڈروس کو عارضی سفارشات پیش کرے گی کہ کس طرح بیماری کے پھیلاؤ کو بہتر طریقے سے روکا جائے اور اسے کم کیا جائے اور عالمی صحت عامہ کے ردعمل کا انتظام کیا جائے۔

لیکن اس کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے کہ نتائج کب سامنے آئیں گے۔

صحت

WHO

Monkeypox