پی آئی اے نے بین الاقوامی سفر کے کرایوں میں کمی کردی
کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد، گلف ممالک اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی کردی گئی ہے
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اندرون ملک سفر کے بعد بین الاقوامی روٹس کے سفر پر بھی کرایوں میں کمی کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائنز نے بین الاقوامی ممالک کے سفر پر کرایوں میں کمی کردی ہے۔
پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر 8 فیصد، گلف ممالک اور متحدہ امارات کے روٹس پر 15 فیصد کی نمایاں کمی جب کہ سعودی عرب کے سفر پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سفر کے کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
PIA Flight
fares
Khuwaja Saad Rafique
مقبول ترین
Comments are closed on this story.