Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے ایک رکن پنجاب اسمبلی منحرف، سبطین خان نے تصدیق کردی

عطا اللہ تارڑ نے فواد چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مسعود نے 3 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا تھا
شائع 20 جولائ 2022 07:55pm
غائب ہونے سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔ فوٹو — فائل
غائب ہونے سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔ فوٹو — فائل

قائد حزبِ اختلاف پنجاب سبطین خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک رکن پنجاب اسمبلی کے منحرف ہونے کی تصدیق کردی۔

ایک بیان میں سبطین خان نے کہا کہ رحیم یار خان سے ایم پی اے چوہدری مسعود کی بولی لگ گئی ہے، آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 175 ارکان کی گنتی مکمل تھی جب کہ کاجلاس میں 187 ارکان مکمل ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کچھ ارکان بیماری یا شہر سے باہر ہونے کے باعث اجلاس میں نہیں پہنچ سکے لیکن ان افراد نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے باوجود ہمیں اعتماد میں لیا ہے۔

اس سے قبل فواد چوہدری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو 50 کروڑ روپے کی آفر دی جا رہی ہے، وزیر داخلہ سمیت ن لیگ کے دیگر وزرا بھی ارکان کے غائب ہونے سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے فواد چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری مسعود نے 3 اپریل 2022 کو استعفیٰ دیا تھا جب کہ فیصل نیازی اور جلیل شرقپوری بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر جلیل شر قپوری پارٹی میں واپس آئے تو انہیں لے لیں گے اور ہو سکتا ہے اس کے بعد بھی پی ٹی آئی ارکان کے مزید استعفے آجائیں۔

pti

PMLN

Fawad Chaudhary

Attaullah Tarar

cm punjab election