Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: حکومت اور اپوزیشن متحرک، ہوٹل میں کمرے بک کروالیے

لاہور کے گلبرگ ہوٹل میں چوہدری اینڈ کمپنی کے نام پر 65 کمرے بک کروا ئے گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 110 ارکان کیلئے ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں کمرے بک کروائے گئے۔
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2022 04:54pm
دونوں نے اپنے اپنے اتحادیوں کی رہائش کیلئے ہوٹل میں کمرے بک کروالیے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
دونوں نے اپنے اپنے اتحادیوں کی رہائش کیلئے ہوٹل میں کمرے بک کروالیے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن متحرک ہوگئی، دونوں نے اپنے اپنے اتحادیوں کی رہائش کیلئے ہوٹل میں کمرے بک کروالیے۔

لاہور کے گلبرگ ہوٹل میں چوہدری اینڈ کمپنی کے نام پر 65 کمرے بک کروا ئے گئے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) کے 65 ارکان موجود ہیں جبکہ نجی ہوٹل میں قیام پذیر ارکان کی لسٹ منظر عام پر آگئی۔

تمام ارکان کے رہنے اور انہیں اسمبلی تک لےجانے کی ذمہ داری سبطین خان کی ہے، تمام ارکان پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کےانتخاب تک ہوٹل میں ٹھہریں گے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن)بھی متحرک ہوگئی، ن لیگ کی جانب سے تمام ارکان کو لاہور ٹھہرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے 110 ارکان کیلئے ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں کمرے بک کروائے گئے ہیں۔

ن لیگ کے ارکان کو وزیراعلیٰ کےانتخاب تک ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا،22 جولائی کو تمام ارکان کو بذریعہ بس پنجاب اسمبلی پہنجایا جائے گا۔

اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے تمام ارکان کو ہوٹل ٹھہرایا گیا تھا ۔

pti

PMLN

lahore

cm punjab election

gulberg hotel