Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں 15 روز میں تین بچیاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ

دو بچیوں کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا
شائع 19 جولائ 2022 10:34pm
دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پشاور پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ آرٹ: سی ذیشان شاہ (آج نیوز)
دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پشاور پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ آرٹ: سی ذیشان شاہ (آج نیوز)

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارا لحکومت میں 15 روز میں تین بچیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق دو بچیوں کو ذیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

جولائی 10 کو تھانہ گلبرگ کی حدود میں پانچ برس بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 17 جولائی کو تھانہ غربی کی حدود کالی باڑی سے سات برس کی بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

جولائی 3 کو تھانہ شرقی کی حدود کینٹ ریلوے سٹیشن کے قریب 11 برس کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کی گئی ہے۔

دو ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود پشاور پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

آج نیوز کے نمائندے نے ایس ایس پی آپریشنز کاشف عباسی سے سوال کیا کہ کیا تینوں واقعات میں ایک ہی فرد یا گروہ ملوث ہے جس کے جواب میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تاحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

پولیس کے مطابق اب تک 200 سے زائد افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں جبکہ خفیہ اداروں سے بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مدد لی جارہی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Rape