Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناءاللہ جیسے لوگ غلط کام کرتے ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی غلطیوں کوتسلیم کرناچاہئے، ن لیگ پنجاب میں بری طرح ناکام ہوئی ہے
شائع 19 جولائ 2022 03:58pm
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگ غلط کام کرتے ہیں، ایسے بندے کو وزیر داخلہ بنایا گیا جو ان کے قابو میں نہیں آ رہا ہے۔

لاہور میں سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہئے، ن لیگ پنجاب میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

محمود الرشید نے کہا کہ یہ لوگ ناکامی کے بعد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، ہمارے تمام ارکان اسمبلی کل تک لاہورپہنچ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے، 22 جولائی کو کچھ ہوا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

lahore

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly

Mahmood Rasheed