رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر داخلہ کوعدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دینے کی استدعا کی گئی
سپریم کورٹ میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مبینہ طور پر پانچ اراکینِ اسمبلی کو غائب کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر داخلہ کوعدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
دائر درخواست میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
Supreme Court
Rana Sanaullah
petition
مقبول ترین
Comments are closed on this story.