Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

الحمدللہ، اللہ نے اپنی اپنی رحمت سے نوازا، اللہ ایمان، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے، انعام بٹ
شائع 19 جولائ 2022 02:28pm
انعام بٹ نے یہ خبر ٹوئٹر کے ذریعے دی اور نومولود کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
انعام بٹ نے یہ خبر ٹوئٹر کے ذریعے دی اور نومولود کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور:2021 میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جتینے والے پاکستانی پہلوان انعام بٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انعام بٹ نے یہ خبر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی اور نومولود کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

انعام بٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے اپنی اپنی رحمت سے نوازا، اللہ ایمان، صحت اور تندرستی والی زندگی دے اور نصیب اچھے کرے۔

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نےاپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ‘میری پیاری بیٹی کیلئے اچھا سانام بتائیے’۔

واضح رہے کہ انعام بٹ نے 2021 میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

lahore

pakistani wrestler

inam butt

Birth daughter