Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات تب ہونگے جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیں گے: مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی والے چیف الیکشن کمشنرکوبھی جاوید اقبال بنانا چاہتے ہیں، ان کی فارن فنڈنگ سے ملک کونقصان پہنچ رہا ہے
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 03:09pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن تب ہوگا جب حکومت اور الیکشن کمیشن چاہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ اپنا اقتداربچانے کیلئے آئین پر حملہ آور ہوئے، صدر،اسپیکراورڈپٹی اسپیکر سے آئین شکنی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے چیف الیکشن کمشنرکوبھی جاوید اقبال بنانا چاہتے ہیں، ان کی فارن فنڈنگ سے ملک کونقصان پہنچ رہاہے، عمران خان ملک میں تقسیم اورخانہ جنگی چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال سے نہیں آیا، عمران خان نے اقتداربچانے کیلئےآئین کوتوڑا، آئی ایم ایف سےمعاہدےکاایک ڈالرملک نہیں آیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے 3 ماہ ان کا گند صاف کرنےمیں لگائے، بشریٰ بی بی نےغداری کابیانیہ بنانےکی ہدایت کی، باربارجھوٹ بولنا ان کاوطیرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کودیوالیہ بنانے کی کوشش کی، یہ شخص ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے۔

PMLN

Maryam Aurangzeb

Federal Information Minister